Skip to content

پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے اوگرا کی سفارش پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جس کے مطابق پٹرول کی قیمت میں5 روپے 15 پیسے کا اضافہ ہوگا۔یہ نوٹیفیکیشن بدھ کی شام کو جاری کیا گیا یا۔

اے تصویر ٹویٹ سے لی گئی ہے

اس مسئلے پر نوجوانوں نے سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ پیٹرول کا ٹاپ ٹرینڈ بنا دیا۔ اس کے ساتھ ہی حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں پانچ روپے 65 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا اور مٹی کے تیل میں پانچ روپے 30 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں آٹھ روپے 90 پیسے اضافہ دیکھنے میں آیا۔
کیا خیال رہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اگست سے ہوگا۔اس سے پہلے 25 جولائی کو یہ خیال کیا جارہا تھا کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی کے باعث حکومت اگست کے مہینے میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کرے گی۔ عوام حکومت کے اس اس اضافہ کو عید سے پہلے حکومت کی طرف سے عید کا تحفہ قرار دے رہی ہے۔
اور ساتھ ہی حکومتی ترجمان قیمتوں میں اضافے کا قصور زوال پچھلی حکومتوں کو ٹھنڈا رہے ہیں۔